(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) "صیہونی حکومت اور اس کی مجرم فوج” کو سیاسی اور فوجی کور فراہم کرنے اور غزہ کی پٹی کو تباہ اور پوری آبادی کو فنا کےگھاٹ اتارنے کے لیے فاشسٹ ریاست کو امریکی انتظامیہ کی طرف سے مکمل فوجی ، سیاسی اور سفارتی تعاون حاصل ہے۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے محصور شہر غزہ میں جاری اسرائیلی دہشت گردی کے تسلسل پر امریکہ کو ایک بار پھر کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہےکہ غزہ میں بے گناہ شہریوں، بچوں اور خواتین کا ناحق خون بہانے میں بائیڈن انتظامیہ برابر کی مجرم ہے۔
حماس نے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف قتل و غارت گری کی جنگ جاری رکھنے کا ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ "صیہونی حکومت اور اس کی مجرم فوج” کو سیاسی اور فوجی کور فراہم کرنے اور غزہ کی پٹی کو تباہ اور پوری آبادی کو فنا کےگھاٹ اتارنے کے لیے فاشسٹ ریاست کو امریکی انتظامیہ کی طرف سے مکمل فوجی ، سیاسی اور سفارتی تعاون حاصل ہے۔
بیان میں حماس نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں ہمارے عوام کے خلاف فاشسٹ صہیونی دشمن کی طرف سے کیے جانے والے قتل عام اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ صیہونی فاشسٹ حکومت تمام بین الاقوامی قوانین، انسانی اصولوں اور اقدار کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے جان بوجھ کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔