• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی دہشتگردی سے غزہ 40 ملین ٹن ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے: اقوام متحدہ

غزہ پر اسرائیلی جارحیت سے ہونے والا  ماحولیاتی نقصان غیر معمولی سطح پر پہنچ چکاہے

بدھ 19-06-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
اسرائیلی دہشتگردی سے غزہ 40 ملین ٹن ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے: اقوام متحدہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )  غزہ کے رہائشیوں کو مٹی، پانی اور فضائی آلودگی کے خطرات کا سامنا ہے، اگر فوری طورپر اسرائیلی دہشتگردی کو نا روکا گیا تو  تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔

 اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام ’یو این ای پی‘ نے  غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر سات اکتوبر سے جاری وحشیانہ بمباری اور دہشتگردی پر اس نے خطے میں سلامتی کی صورتحال اور رسائی میں رکاوٹوں کی وجہ سے زمین پر اقوام متحدہ کی سرگرمیوں سے حاصل کردہ معلومات کے ذریعے رپورٹ کو دور سے تیار کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ کی رہائشی علاقوں پر اسرائیلی  وحشیانہ بمباری  سے تباہ ہونے والی عمارات کا ملبہ تقریبا 40 ملین ٹن ہوگیا ہے۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے ماحولیاتی اثرات کے حوالے سے پروگرام کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت سے ہونے والا  ماحولیاتی نقصان غیر معمولی سطح پر پہنچ چکاہے، شہریوں  کو مٹی، پانی اور فضائی آلودگی کے خطرات کا سامنا ہے، جانوں کے تحفظ اور ماحولیات پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے کے لیے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو  فوری طورپر بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ  پر اسرائیلی  بمباری سے رہائشی عمارات ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں جو تقریبا 40 ملین ٹن ہے جو کہ غزہ میں فی مربع میٹر 107 کلو گرام ملبہ کے برابر ہے۔

غزہ میں تقریباً تمام پانی، صفائی اور حفظان صحت کے نظام تباہ ہو چکے ہیں۔سیوریج کا پانی، سمندر، مٹی، پینے کے پانی اور یہاں تک کہ خوراک میں بھی شامل ہونا شروع ہو گیا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ غزہ کے گنجان آباد علاقوں میں گولہ بارود اور دھماکہ خیز کیمیکلز مٹی اور پانی کے وسائل کو آلودہ کرنے کا باعث بنے اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کے نتیجے میں بھاری دھاتوں کے رساؤ کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔

Tags: اسرائیلیدہشتگردیصیہونیغزہفلسطینیملبہملبے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.