(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی نویں ماہ میں داخل ہوگئی ہے ، غاصب فوج کے جنگی طیارے غزہ کی پٹی کے وسط اور جنوب میں واقع شہر رفح کے مغربی علاقوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر دہشتگردی کی تازہ تفصیلات جاری کی ہیں جس کے مطابق سات اکتوبر سے غزہ پر اب تک جاری اسرائیلی وحشیانہ بمباری میں 15 ہزار سے زائد بچے اور 11 ہزار سے زائد خواتین سمیت شہداء کی تعداد 37، 397 ہوگئی ہے جبکہ 85،532 افراد زخمی ہیں ، زخمیوں میں کثیر تعداد اسپتالوں کی تباہی کے باعث تشویشناک حالت میں ہیں ۔ شہداء
اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی جانب سے مسلسل تنقید کے باوجود صیہونی ریاست نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھی ہوئی ہے ۔
غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے سفارتی کوششوں کے حوالے سے افق پر کوئی نئی بات نہیں ہے، خاص طور پر شمالی غزہ کی پٹی میں قحط کی صورت حال کے بارے میں خبردار کیا جا رہا ہے۔
اقوام متحدہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیل کی مسلسل بمباری کے دوران ایک ملین فلسطینی دوبارہ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ اقوام متحدہ نے خود بارہا اس بات کی تصدیق کی ہے کہ غزہ شہر میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔ بھوک، تباہی، اور بار بار نقل مکانی کے علاوہ، بے گھر افراد کو خیموں میں شدید تکلیف کا سامنا ہے۔