(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) رواں ماہ کے دوران فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں افسران سمیت 20 صیہونی فوجی جہنم واصل ہوئے جبکہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے میڈیا ذرائع نےگذشتہ روز اسرائیلی فوج کی جانب سے اجازت کے بعد غزہ میں دو مزید صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے جس کے بعد گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران جہنم واصل ہونے والے صیہونی فوجیوں کی مجموعی تعداد 13 ہوگئی ہے ۔
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ روز غزہ میں جھڑپوں میں 601 ویں انجینئرنگ بٹالین میں خدمات انجام دینے والا 21 سالہ سارجنٹ شالوم میناچم، جنوبی غزہ کی پٹی میں لڑائیوں میں ماراگیا جبکہ نہال بریگیڈ کا 22 سالہ سارجنٹ زور ابراہام جنوبی غزہ میں فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں ماراگیا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں اب تک صیہونی فوج کے افسران سمیت 20 صیہونی فوجی مارے گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوچکےہیں۔
یہاں یہ بات قابل زکر ہے کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں ہونےو الے نقصان کی تفصیلات شائع کرنے پر سخت سنسر شپ نافذ ہے ، آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک غزہ میں مجاہدین کے ہاتھوں مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جو صیہونی حکومت اعلان کرتی ہے۔