• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 12 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ میں قتل عام کے باجود اسرائیل فلسطینیوں کو جھکانے میں ناکام ہے: اسماعیل ھنیہ  

غزہ اور مقبوضہ غرب اردن کے فلسطینیوں کو کڑے محاصرے کا سامنا ہے، لیکن وہ ان تمام مشکلات کے باوجود ثابت قدم ہیں

اتوار 16-06-2024
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ میں قتل عام کے باجود اسرائیل فلسطینیوں کو جھکانے میں ناکام ہے: اسماعیل ھنیہ  
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) جنگ روکنے کیلئے حماس نے انتہائی لچک کا مظاہرہ کیا  ، اسرائیل اس میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے  ،بربریت سے اسرائیل اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا ہے  ، واحد حل   جنگ بندی کا معاہدہ ہے جس کےلئے ہم نے  لچک دکھائی ہے۔

غزہ میں جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور قتل عام  کے دوران عید الاضحیٰ کے پہلے دن اپنے ریکارڈ شدہ خطاب میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے  سیاسی شعبے  کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کو گھٹنے نیکنے پر مجبور کر رہا ہے، لیکن  صیہونی دشمن کی تمام کوشش کو ناکام بناتے ہوئے فلسطینی آج بھی ثابت قدم ہیں۔

انہوں نے کہا "کہ غزہ اور مقبوضہ غرب اردن کے فلسطینیوں کو کڑے محاصرے کا سامنا ہے، لیکن وہ ان تمام مشکلات کے باوجود ثابت قدم ہیں۔ سات اکتوبر کے آپریشن کے نتائج چہار سو نمایاں ہو رہے ہیں اور صیہونی ریاست کی ناکامیاں دنیا کے سامنے ہیں ۔”

حماس کے رہنما کا کہنا تھا کہ "ان کی تنظیم نے جنگ روکنے کی خاطر معاہدے کے سلسلے میں انتہائی لچک کا مظاہرہ کیا ہے لیکن اسرائیل اس میں  رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔

سکیورٹی کونسل میں منظور کی جانے والی جنگ بندی قرار داد کے حوالے سے حماس کا موقف انتہائی مثبت تھا، تاہم اسرائیل نے اس کا جواب نہیں دیا۔”ان کا کہنا تھا کہ ہم فائر بندی معاہدے کے ثالثوں کے کردار پر تکیہ کیے ہوئے ہیں تاکہ وہ سیز فائر معاہدے کو حتمی شکل دے سکیں۔

انہوں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ ان کی جماعت ایسے معاہدے کے لیے تیار ہے جس سے مکمل فائر بندی اور غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے مکمل انخلا کی راہ ہموار ہوتی ہو۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا ’’کہ جاری جنگ کا خاتمہ اور قضیے کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہو گا جس سے ایک جامع معاہدے کی راہ ہموار ہو، چاہئے اس تک پہنچنے میں اسرائیل کتنا ہی ٹال مٹول سے کام لے۔

Tags: ااسماعیل ھنیہاسرائیلحماسصیہونیغزہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.