• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

یرغمالیوں کی گھر واپسی میں سب سے بڑی رکاوٹ نیتن یاہو ہیں:  بینی گینٹز

ملک کو سیاسی تصفیہ کی اشد ضرورت ہے لیکن سیاسی قیادت  ملکی  مفادات کے بجائے  ذاتی مفادات میں مصروف ہے۔

اتوار 16-06-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
یرغمالیوں کی گھر واپسی میں سب سے بڑی رکاوٹ نیتن یاہو ہیں:  بینی گینٹز
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس تحریک کے ساتھ معاہدے میں "سیاسی وجوہات” کی وجہ سے رکاوٹ ڈالی گئی ، تین ماہ قبل جنگ بندی معاہدہ ہوسکتا تھا  لیکن اب اور مشکل شرائط کا سامنا ہے  جس کے ذمہ دار نیتن یاہو ہیں۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے سابق آرمی چیف اور سرکاری کیمپ پارٹی کے سربراہ اور جنگی کونسل سے حالیہ مستعفی وزیر بینی گینٹز نے  عبرانی چینل کان 11 کو انٹرویو  میں  صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو پر غزہ جنگ کو  کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  بنجمن نیتن یاہو نے حماس تحریک کے ساتھ معاہدے میں "سیاسی وجوہات” کی وجہ سے رکاوٹ ڈالی ۔

انھوں نے کہا کہ غزہ میں فوج کو مشکلات کا سامنا ہے لبنان کے ساتھ شمالی سرحد پر جنگ جاری ہے  اسرائیل بہت سارے  محاذوں پر مصروف ہے یہاں سیاسی تصفیہ کی اشد ضرورت ہے لیکن سیاسی قیادت  ملکی  مفادات کے بجائے  ذاتی مفادات میں مصروف ہے۔

انھوں نے کہا کہ "ہم جنگی انتظامیہ کی کابینہ میں بیٹھتے ہیں، ان تجاویز پر متفق  ہوتے ہیں  جو نیتن یاہو منظور کرتے ہیں، اور وہ انہیں مذاکراتی ٹیم کے حوالے کرتے ہیں لیکن بعد میں وہ   بن گویر اور بیزلیل سموٹریچ کے دباؤ میں  آکر دستبردار ہوجاتے ہیں ۔

 "غاصب ریاست اور حماس کے درمیان حالیہ  جنگ بندی معاہدے کی تجویز کے بارے میں بات کرتے ہوئے  انھوں نے کہا کہ اس سے پہلے اسرائیل کے لیے بہتر معاہدے تک پہنچنا ممکن تھا "اس میں کوئی شک نہیں کہ دو یا تین ماہ پیچھے جانے سے، ایک معاہدہ طے پا سکتا تھا، جو کہ آخر کار حاصل نہیں ہوسکا، اور اب ہمیں اس سے کہیں زیادہ مشکل تجویز کا سامنا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ یرغمالیوں کی گھر واپسی میں سب سے بڑی رکاوٹ نیتن یاہو ہیں۔

Tags: اسرائیلیبینی گینٹزجنگ بندیصیہونیغزہفلسطینینیتن یاہو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.