• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

امریکی جنگ بندی تجاویز پر حماس کا ردعمل ذمہ دارانہ، سنجیدہ اور مثبت ہے: عزت الرشق

جنگ بندی کی تجاویز پر حماس کی طرف سے جواب میں فلسطینی عوام کےمفاد کےحصول اور دشمن کی جارحیت روکنے کو ترجیح دی گئی ہے۔

جمعرات 13-06-2024
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
امریکی جنگ بندی تجاویز پر حماس کا ردعمل ذمہ دارانہ، سنجیدہ اور مثبت ہے: عزت الرشق
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی میڈیا حماس کے ردعمل کےخلاف اکسا رہا ہے،  یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ صہیونی دشمن کسی بھی نوعیت کے معاہدے سے فرار کی راہ تلاش کررہا ہے۔

فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کےخلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے سینئر رکن عزت الرشق نے گذشتہ روز صیہونی ریاست کی جانب سے   فلسطینیوں کے خلاف جاری وحشیانہ کارروائیوں اور جنگ بندی کی تجاویز پر صیہونی ریاست کی جانب سے خلل ڈالنے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ان کی جماعت اور دیگر  فلسطینی دھڑوں کا غزہ میں جنگ بندی کی امریکی تجاویز پر ردعمل ذمہ دارانہ، سنجیدہ اور مثبت ہے۔

انھوں نے  کہا کہ صہیونی میڈیا حماس کے ردعمل کےخلاف اکسا رہا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ صہیونی دشمن کسی بھی نوعیت کے معاہدے سے فرار کی راہ تلاش کررہا ہے اور غزہ پر وحشیانہ کارروائیاں جاری رکھنا چاہتا ہے۔

حماس کے رہ نما نے کہا کہ ردعمل ہمارے عوام اور ہماری مزاحمت کے مطالبات کے مطابق ہے اور معاہدے تک پہنچنے کے لیے وسیع راستہ کھولتا ہے۔

 دوسری جانب حماس اور اسلامی جہاد نے کہا تھا کہ دونوں جماعتوں کے رہ نما اسماعیل ہنیہ اور زیاد نخالہ قطری وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران مزاحمتی دھڑوں کے ردعمل کو قطری بھائیوں تک پہنچانے کے لیے پیش پیش تھے۔

دونوں جماعتوں کی طرف سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کی تجاویز پر حماس کی طرف سے جواب میں فلسطینی عوام کےمفاد کےحصول اور دشمن کی جارحیت روکنے کو ترجیح دی گئی ہے۔

Tags: اسرائیلیجنگ بندیجہاد اسلامیحماسصیہونیعزت الرشقغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.