(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ’لسٹ آف شیم‘میں روس، افغانستان، صومالیہ، شام، یمن، داعش اور بوکو حرام بھی شامل ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے آفس کی طرف سے پیش کی گئی جس میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کو مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ میں بچوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور قتل عام کے جرم میں ’لسٹ آف شیم‘ میں شامل کرلیا گیا ہے ۔
سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے دفتر سےجاری کردہ ایک رپورٹ میں اس کو درج کیا گیا ہے جس میں مسلح تنازعات میں بچوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات ہے جس میں میں روس، افغانستان، صومالیہ، شام، یمن، داعش اور بوکو حرام بھی شامل ہے، اقوام متحدہ کی یہ رپورٹ جون کے آخر تک شائع کر دی جائے گی۔
گذشتہ ہفتے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق غزہ میں کم از کم پانچ میں سے چار بچے 72 گھنٹوں میں سے پورا ایک دن خوارک کے بغیر رہے ہیں۔فلسطینی حکومت کے مطابق، کم از کم 32 افراد، جن میں سے بیشتر تعداد بچوں کی ہے، غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک خوراک کی قلت سے جان سے جا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ سات اکتوبر سے اب تک غزہ پر وحشیانہ بمباری میں 15 ہزار سے زائد بچے شہید ہوچکے ہیں۔