(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) القسام کی جانب سے گھات لگا کر کئےجانے والے اس آپریشن میں صیہونی دشمن فوج اپنا جنگی سامان اور گاڑیاں چھور کر فرار ہوگئی تھی۔
مقبوضہ فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے گذشتہ نومبر میں قابض فوج کی جانب سے کیے گئے ایک سابقہ حملے کے دوران بیت لاھیا میں الشافعی کے مقام پر کی جانے والے جوابی کارروائی کے مزید مناظر جاری کیے ہیں جس میں صیہونی دشمن فوج اپنا جنگی سامان اور گاڑیاں چھور کر فرار ہوگئی تھی۔
القسام نے کہا کہ گھات لگا کر کیا گیا یہ حملہ 16 نومبر 2023 کو ہوا اور فوجی اپنے پیچھے ایک مشین گن، ہیلمٹ، فوجی سازوسامان اور فوجی جیپوں چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے جس کو مجاہدین نے اپنے قبضے میں لے لیا تھا اور گذشتہ روز اس کی ویڈیو جاری کی ہے۔
جاری کردہ ویڈیو میں ایک غاصب فوجی کا فوجی شناختی ہار دکھایا گیا تھا جو گھات میں پکڑا گیا تاہم اس کے بارے میں مزید معلومات نہیں مل سکیں کہ آیا وہ ہلاک گیا تھا یا زخمی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ قابض فوج سے مال غنیمت کے طور پر چھینے گئے سامان میں رائفلیں، جنگی سازوسامان اور فورس کے اوزار تھے جو جبالیہ کیمپ کی ایک سرنگ میں داخل ہوئے اور مجاھدین کی گھات میں پھنس گئے۔
شہید عزالدین القسام بریگیڈز کا مسلسل241ویں روز بھی غزہ کے متعدد علاقوں میں گھسنے والی غاصب صہیونی فورسز کا مقابلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک دشمن کے سینکڑوں شہری اور فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ سیکڑوں گاڑیوں کی مکمل یا جزوی تباہی کے علاوہ غزہ کی پٹی میں دشمن کے ٹھکانوں اور اس کے فوجی مراکز کو تباہ کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔