• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 24 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل غزہ میں قتل عام اور عالمی اداروں کی تذلیل کررہا ہے: فلپ لازارینی

اونروا' کے مراکز ، اس کی پناہ گزین اور بے گھر لوگوں کے لیے فراہم کردہ سہولیات اور آپریشنز کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ہفتہ 01-06-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
اسرائیل غزہ میں قتل عام اور عالمی اداروں کی تذلیل کررہا ہے: فلپ لازارینی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل کو ‘ اورنروا’ کے خلاف اپنی مہم کو روکنا ہوگا۔ اسرائیل کو ‘ اورنروا’ کے خلاف اپنی مہم کو روکنا ہوگا اسرائیل نے غزہ میں اس ادارے کے لیے کھلی بے توقیری کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے ‘ اونراو’ کے سربراہ فلپ لازارینی نے  امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز میں لکھے اپنے آرٹیکل میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے دہشتگردانہ رویے پر کھل کر تنقید کی ہے ، انھوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ‘ اورنروا’ کے خلاف اپنی مہم کو روکنا ہوگا۔ اسرائیل نے غزہ میں  اس ادارے کے لیے کھلی بے توقیری کا ماحول پیدا کر دیا ہےحتیٰ کہ ‘اونروا’اور اس کے ملازمین کے خلاف بد ترین حملوں کی صورت پیدا کر دی ہے۔ نہ صرف یہ بلکہ ‘ اونروا’ کے مراکز ، اس کی پناہ گزین اور بے گھر لوگوں کے لیے فراہم کردہ سہولیات اور آپریشنز کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سربراہ ‘ اونروا ‘ نے کہا کہ اب ان حملوں کو روکا جانا چاہیے اور ان حملوں کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی ‘ اونروا’ غزہ میں بے گھر افراد اور پناہ گزینوں سے متعلق تقریبا تمام امور میں رابطہ کاری اور امداد کے لیے فعال کر دار کی حامل ہے۔

ماہ جنوری سےجب اسرائیل نے اس پر الزامات لگانا شروع کیے ہیں اور اسے ہر طرح سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔ سخت بحرانی حالت میں ہے۔صرف غزہ میں ‘ اونروا’ کے 13000 کارکن غزہ کے فلسطینی پناہ گزینیوں کی مدد کےلیے مامور ہیں ، اسرائیل نے ماہ جنوری میں 12 کارکنوں پر الزام لگایا تھا کہ وہ سات اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے میں شامل تھے۔

اسرائیل کے اس الزام کے سامنے آتے ہی اسرائیل کے سرپرست و اتحادی امریکہ سمیت بہت سے دوسرے ملکوں نے ‘اونروا’ کی امداد روک دی تھی۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو یہ ایکشن اتنا سرعت کے ساتھ تھا کسی ثبوت یا گواہی کا مطالبہ و انتظار کیے بغیر فنڈنگز روک کر اسرائیل کی خوشنودی پاتے رہے۔تاہم بعد ازاں اقوام متحدہ کی تحقیقات میں یہ بات ثابت نہ ہوسکی۔ اس سلسلے میں فرانس کی سابق وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے اپنی فائنڈنگز دیتے ہوئے کہا ‘اسرائیل نے ابھی تک اس معاملے میں کوئی شواہد پیش نہیں کیے ہیں۔لازارینی نے لکھا ہے ‘اسرائیل کے حکام نہ صرف یہ کہ کھلے عام اس بین الاقوامی ادارے کو، اس کے مشنز کو دھمکیاں دیتے ہیں۔ بلکہ الٹا ‘ اونروا ‘ کوہی دہشت گرد تنظیم ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا ‘اونروا’ پر مشرقی یروشلم میں الگ سے حملہ بھی موجود ہے۔ حتی کہ رفح، جنوبی غزہ میں بھی ‘ اونروا ‘ کو نشانہ بنایا رہا ہے۔

Tags: اسرائیلیاقوام متحدہاونرواصیہونیفلپ لزارینیفلسطینی۔
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.