(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے بعد صیہونی ریاست سیخ پا ہوگئی ، وزیر خارجہ کہتے ہیں کہ اسرائیل اس پر خاموش نہیں رہے گا۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل ناروے ، اسپین اور آئر لینڈ کی جانب سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد صیہونی ریاست جو غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں پہلے ہی ذلت اور رسوائی کا شکار تھی اب عالمی سطح پر ایک بار پھر ذلیل ہوگئی ہے ۔
صیہونی ریاست کے وزیرخارجہ اسرائیل کاٹز نے اپنےبیان میں تینوں یورپی ممالک کے فیصلے پر ہذیان بکتے ہوئے گیڈر بھبکی دی ہے ، کہتے ہیں کہ "آج میں آئرلینڈ اور ناروے کو سخت الفاظ میں پیغام بھیج رہا ہوں: اسرائیل اس پر خاموش نہیں رہے گا۔
انھوں نےبتایا ہے کہ اسرائیل نے آئرلینڈ ،اسپین اور ناروے سے اپنے سفیروں کو "ہنگامی مشاورت کے لیے” واپس بلا لیا انھوں نے کہا کہ یورپی ممالک کے جلد بازی کے اقدامات کے سنگین نتائج ہوں گے اور اگر اسپین فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اپنے وعدے پورے کرتا ہے تو اسرائیل اس کے خلاف سخت اقدامات کرے گا۔