(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ پر صیہونی ریاست کی دہشتگردی آج مسلسل 229ویں روز بھی جاری ہےاسرائیلی قابض افواج کی پرتشدد بمباری کے دوران روزانہ خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں نہتے شہری شہید اور زخمی ہورہے ہیں، جب کہ قابض فوج نے شمالی غزہ میں اپنی جارحیت کو تیز کرتے ہوئے فضائیہ کا استعمال بڑھادیا ہے جس میں بڑے پیمانے پر تباہی جاری ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے غزہ پر صیہونی دہشتگردی کی تازہ تفصیلات جاری کی گئی ہیں جس کےمطا ق غاصب صیہونی افواج نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت مزید 62 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے جبکہ 138زخمی ہوگئے ہیں ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی ریاست نے سات اکتوبر سے جاری وحشیانہ بمباری میں اب تک 14 ہزار سے زائد بچوں 10 ہزار سے زائد خواتین سمیت 35،709 فلسطینیوں کو شہید اور 79،990 کو زخمی کردیا ہے۔