(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج کے سابق جنرل نے "ایکس” پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج تل ابیب کے ملٹری قبرستان میں تیرا جنازے لائے گئے جو غزہ کی جنگ میں مارے گئے تھے۔
صیہونی فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ ڈین ہالوٹس ر نے سماجی رابطوں کی ایپلیکیشن "ایکس” پر اپنے بیان میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی غزہ میں جنگ کی حکمت عملی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں ہمارے بچے مر رہے ہیں اور نہتن یاہو اپنے سیاسی مستقبل کو بچانے کیلئے ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالے جارہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ غزہ میں حماس سے جنگ کی حکمت عملی بدلنا ہوگی، یرغمالیوں کو گھر واپس لانا اولین ترجیح ہونا چاہئے چاہے اس کے لیے وقتی طور پر بھاری قیمت ہی کیوں نہ ادا کرنا پڑے۔
انھوں نے لکھا کہ آج تل ابیب کے ملٹری قبرستان میں تیرا فوجیوں کے جنازے لائے گئے جو غزہ میں مارے گئے لیکن فوج کی جانب سے اس کا اعتراف نہیں کیا گیا جس کا مقصد یہ ہے کہ نیتن یاہو ایک ایسی جنگ لڑ رہا ہے جس کی جیت کا اس کو خود بھی یقین نہیں ہے لیکن اپنا سیاسی مستقبل بچانے کیلئے ملک کی سلامتی کو داؤ پر لگا رہا ہے۔