• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ہزاروں فلسطینیوں کی شہادت کے باوجود امریکہ کی صیہونی ریاست کی حمایت

امریکہ اسرائیل پر تنقید بھی کر رہا ہے اور صیہونی ریاست کو اسلحہ گولا بارود اور دیگر جنگی سازوسامان کی فراہمی بھی جاری رکھ ہوا ہے

ہفتہ 18-05-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
ہزاروں فلسطینیوں کی شہادت کے باوجود امریکہ کی صیہونی ریاست کی حمایت
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکہ کا خیال ہے کہ غزہ میں قید اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا بہترین طریقہ مذاکرات ہیں لیکن اسرائیل کو حماس کا تعاقب کرنے کا حق ہے۔

وائٹ ہاؤس میں نیشنل سکیورٹی کونسل کے سٹریٹجک کمیونیکیشنز کوآرڈینیٹر جان کربی نے واشنگٹن میں میڈیا کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے ایک بار پھر تاریخی منافقت کا ۔ظاہرہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ امریکہ اسرائیل کے رفح میں کسی بھی بڑے فوجی آپریشن کی مخالفت کرتا ہے۔ ایک جانب امریکہ فلسطینیوں کے خلاف آپریشن کی بات کرتا ہے تو دوسری جانب صیہونی ریاست کو اسلحہ گولا بارود اور دیگر جنگی سازوسامان کی فراہمی بھی جاری رکھ ہوا ہے۔

جان کربی نے کہا اسرائیل کو حماس کے ارکان کا تعاقب کرنے کا حق حاصل ہے لیکن رفح میں ایسے کسی حملے کے بغیر جو ہزاروں شہریوں کی موت کا باعث بنے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کا خیال ہے کہ غزہ میں قید اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا بہترین طریقہ مذاکرات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اسرائیلی آباد کاروں اور انتہا پسندوں کی طرف سے امدادی قافلوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ امریکی انتظامیہ اسرائیل پر غزہ کو اضافی امداد فراہم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔

ایک اور تناظر میں جان کربی نے یہ بھی کہا واشنگٹن جنگ کے بعد کے دور میں غزہ میں فلسطینی اتھارٹی کے کردار کی حمایت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ 13 مغربی ملکوں، جن میں سے اکثر روایتی طور پر اسرائیل کے حامی ہیں، نے رفح پر بڑے پیمانے پر حملہ نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اسرائیلی ہم منصب یسرائیل کاٹز کو بھیجے گئے خط میں کہا ہے کہ ہم رفح میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کی مخالفت کا اعادہ کرتے ہیں۔ اس حملے کے عام شہریوں کے لیے تباہ کن نتائج ہوں گے۔

دستخط کرنے والے ملکوں میں آسٹریلیا، برطانیہ، کینیڈا، جاپان، نیوزی لینڈ اور جنوبی کوریا کے علاوہ یورپی یونین کے رکن ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ اور سویڈن شامل ہیں۔ دوسری طرف اسرائیل مسلسل رفح پر اپنے حملے کو تیز کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

Tags: اسرائیلیامریکہجان کربیرفحشہیدصیہونیغزہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.