(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سات اکتوبر سے اب تک 20 ہزار سے زائد فلسطینی لاپتہ ہیں جن کے حوالے سے خدشہ ہے کہ وہ یا تو تباہ شدہ عمارت کے ملبے تلے دبے ہیں اور بعض صیہونی فوج کی قید میں ہیں۔
غزہ میں وزارت صحت نے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے محصور شہر پر وحشیانہ بمباری سے ہونے والے نقصان کی تفصلات جاری کی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ غاصب صیہونی افواج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 31 فلسطینی شہید اور 56 زخمی ہوگئے ہیں جس کے بعد سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی دہشتگردی میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 35,303 ہوگئی ہے جبکہ 79,261 زخمی ہیں۔