• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

بوکھلاہٹ میں صیہونی  فوجی ایک دوسرے کو قتل کررہے ہیں ‘ٹائمز آف اسرائیل’

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ اس کے پانچ فوجی شمالی غزہ کی پٹی میں مارے گئے ہیں

جمعرات 16-05-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
بوکھلاہٹ میں صیہونی  فوجی ایک دوسرے کو قتل کررہے ہیں ‘ٹائمز آف اسرائیل’
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صرف ایک روز میں غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے خوف سے ہونے والی بوکھلاہٹ میں اسرائیلی  فوجیوں  نے فرینڈلی فائرنگ میں کم ے کم پانچ فوجی ہلاک اور آٹھ کو زخمی کردیا ہے۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے معرف اخبار’ٹائمز آف اسرائیل’ نے آج اپنی رپورٹ میں -کو خبر دی ہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج میں فرینڈلی فائرنگ سے کم ے کم پانچ فوجی ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

عبرانی اخبار ‘یدیعوت احرونوت’  کی رپورٹ میں بتایای گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے  162ویں ڈویژن میں شمولیت کے لیے جنوبی غزہ کے علاقے  رفح میں ایک اضافی بٹالین فوج بھیجی ہے۔ یہ فوج مشرقی رفح میں جاری اسرائیلی فوجی آپریشن میں حصہ لے گی جو اس ماہ سے وہاں کارروائی کررہی ہے تاہم مزاحمت کاروں کی جانب سے اسرائیلی فوج پر غیرمعمولی حملوں اور اس کےنیتجے میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد کے پیش  نظر اسرائیلی فوج رفح جانے کو تیار نہیں ہے۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ اس کے پانچ فوجی شمالی غزہ کی پٹی میں مارے گئے ہیں۔

 اسرائیلی اخبار "ہارٹز” نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ پانچ فوجی ٹینک کی فائرنگ سے مارے گئے۔ ان کی موت کے حالات کے بارے میں کوئی اور تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج میں غزہ میں مزاحمت کاروں کے ہاتھوں صیہونی فوجیوں کو ہونے والے غیر معمولی  نقصان کے  حوالے سے سخت سنسر شپ نافذ ہے اور فوجیوں کے مرنے اور ملٹری نقصان کی خبریں شائع کرنے کی اجازت نہیں دی  جاتی ہے  جس کے باعث آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کا نقصان اس سے کہیں زیادہ ہے جس کا  اعلان کیا جاتا ہے۔

Tags: 'یدیعوت احرونوتٹائمز آف اسرائیلصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.