(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی دہشتگردی میں 20 ہزار سے زائد فلسطینی لاپتہ ہیں جن کے حوالے سے خدشہ ہے کہ وہ اسرائیلی بمباری سے تباہ شدہ عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں یا جن کو اسرائیلی فوج نے اجتماعی قبروں میں خفیہ طورپر دفن کردیا ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر دہشتگردی آج 220 ویں روز بھی جاری ہے، شہداء اور زخمیوں کی تعداد کے بارے میں روزانہ کی شماریاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سات اکتوبر سے اب تک صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری میں 17 ہزار بچوں اور 10 ہزار سے زائد خواتین سمیت شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 35,091 ہوگئی ہے جبکہ 78,827 زخمی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی افواج نے وحشیانہ بمباری کا سلسلہ آج بھی جاری رکھا جس کے باعث گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت مزید 57 فلسطینی شہید جبکہ 82 زخمی ہوگئے ۔