(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ۔ 7 اکتوبر 2023 کے بعد گرفتاریوں کی کل تعداد تقریباً 8,710 گرفتاریاں ہوئیں، جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہیں قبضے نے حراست میں رکھا تھا اور جنہیں بعد میں رہا کر دیا گیا تھا۔
غیر قانونی صیہونی افواج نے گذشتہ سال کے اکتوبر سے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اپنی تقریباً روزانہ کی دراندازی میں غیر معمولی اضافہ کردیا ہے ، غاصب صیہونی افواج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں اور قصبوں میں انتقامی کارروائیوں کو انجام دیا جس کے نیتجے میں خواتین اور بچوں سمیت 28 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی فوج نے تقریباً 8,710 فلسطینیوں کو گرفتارکیا ہے ، جن میں وہ فلسطینی بھی شامل ہیں جنہیں صیہونی فوج نے پہلے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت حراست میں رکھا تھا اور پھر رہا کردیا تھا ۔