(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) امریکا، اسرائیل، ارجنٹائن اور ہنگری سمیت نو ممالک نے مخالفت کی جبکہ 25 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے فلسطین کو مکمل آزاد و خود مختار ریاست کا درجہ دینے کی قرار داد پیش کی گئی جس کے حق میں 143 ممالک نے ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے منظور کرلیا ۔
جنرل اسمبلی میں پیش کردہ قرار داد کے حق میں 143ممالک نے ووٹ دیا، امریکا، اسرائیل، ارجنٹائن اور ہنگری سمیت نو ممالک نے مخالفت کی جبکہ 25 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کے لیے فلسطینیوں کی کوششیں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں کے آغاز کے سات ماہ بعد سامنے آئی ہیں اور ایک ایسے وقت میں کہ جب اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم بستیوں میں توسیع کر رہا ہے، جسے اقوام متحدہ نے غیر قانونی عمل قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ ووٹنگ کے بعد فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت تو نہیں ملی تاہم فلسطین کو اقوام متحدہ کا مستقل رکن بننے کا اہل تسلیم کر لیا گیا ہے۔