(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) آئرلینڈ اور اسپین کے ساتھ ساتھ سلووینیا اور مالٹا نے فلسطینی ریاست کو مشترکہ طور پر تسلیم کرنے کے مقصد سے رابطے تیز کر دیے ہیں۔
آئرش ریڈیو اور ٹیلی ویژن نیٹ ورک (آر ٹی ای) نے اطلاع دی ہے کہ آئرلینڈ ، اسپین اور یورپی یونین کے دیگر رکن ممالک 21 مئی کو فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب صیہونی ریات کے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے اس اقدام کے خلاف خبردار کیا تھا، اور اسے "تمام دستیاب آلات کے ساتھ” روکنے کا مطالبہ کیا ۔
ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ آئرلینڈ اور اسپین کے ساتھ ساتھ سلووینیا اور مالٹا نے فلسطینی ریاست کو مشترکہ طور پر تسلیم کرنے کے مقصد سے رابطے تیز کر دیے ہیں جبکہ مذکورہ ممالک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 10 مئی کو ہونے والی رائے شماری کا انتظار کر رہے ہیں جو فلسطینیوں کے اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کے حق کو تسلیم کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔
22 مارچ کو ایک مشترکہ بیان میں اسپین، آئرلینڈ، مالٹا اور سلووینیا نے کہا کہ انہوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی جانب پہلا قدم اٹھانے پر اتفاق کیا ہے۔ اسپین اور آئرلینڈ نے طویل عرصے سے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کی ہے۔
منگل کے روز، بہاماس نے سرکاری طور پر فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا، اس سے پہلے 2 مئی کو ریپبلک آف ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو اور گزشتہ اپریل کو جمیکا اور بارباڈوس نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کر چکے ہی۔
فلسطینی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مکمل رکنیت حاصل کرنے کے لیے سفارتی جنگ لڑ رہے ہیں، جب 18 اپریل کو امریکی ویٹو نے سلامتی کونسل میں ایک کوشش کو روک دیا تھا۔ اس وقت، فلسطین کو نومبر 2012 میں جنرل اسمبلی کی طرف سے منظور کردہ ایک قرارداد کے ذریعے "غیر رکن مبصر ریاست” کا درجہ حاصل ہے۔