• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی میڈیا کا فلسطینی مزاحمت کے ہاتھوں 615 صیہونی فوجیوں کے ہلاک ہونے کا اعتراف

مزاحمت کے اہداف کو دستاویزی شکل دینے والے کلپس اور اس کے ملٹری میڈیا کے ذریعہ شائع ہونے والے کلپس ظاہر کرتے ہیں کہ جانوں اور ساز و سامان میں اسرائیلی نقصانات اس سے کہیں زیادہ ہیں جو اعلان کیا گیا ہے

جمعہ 10-05-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
اسرائیلی میڈیا کا فلسطینی مزاحمت کے ہاتھوں 615 صیہونی فوجیوں کے ہلاک ہونے کا اعتراف
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )267 صیہونی فوجی صرف غزہ میں  فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں جہنم واصل ہوچکےہیں۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے  اپنی رپورٹ میں صیہونی فوج کی جانب سے جاری بیان   شائع کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ  سات اکتوبر سے اب تک فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے حملوں میں  615 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں، ان میں سے 267 غزہ میں لڑائی میں مارے گئےہیں۔

زخمیوں کی بات کریں تو جنگ کے آغاز سے اب تک 3,361 اسرائیلی فوجی زخمی ہو چکے ہیں جن میں سے 520 شدید زخمی ہیں جبکہ 26 فوجی مختلف اسرائیلی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اس تناظر میں صیہونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس ہفتے کے دوران شمالی مقبوضہ فلسطین میں 3 فوجی مارے گئے جب کہ 40 دیگر فوجی اورغیرقانونی آباد کار زخمی ہوئے۔

حزب اللہ کی فائرنگ سے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے بارے میں قابض کا اعتراف سخت فوجی رازداری اور سنسرشپ کے درمیان ہوا ہے، کیونکہ مزاحمت کے اہداف کو دستاویزی شکل دینے والے کلپس اور اس کے ملٹری میڈیا کے ذریعہ شائع ہونے والے کلپس ظاہر کرتے ہیں کہ جانوں اور ساز و سامان میں اسرائیلی نقصانات اس سے کہیں زیادہ ہیں جو اعلان کیا گیا ہے۔

جہاں تک غزہ کی پٹی کا تعلق ہے ، اسرائیلی میڈیا کے مطابق ، فلسطینی مزاحمت کے ساتھ لڑائیوں میں "فوج” کی ہلاکتوں کی تعداد ایک "فوج” بریگیڈ کے سائز کے برابر ہے۔نقصانات کی حد کے بارے میں اسرائیلی اعتراف ایک ایسے وقت میں جاری ہوا  ہے جب فلسطینی مزاحمت غزہ کی پٹی میں گھسنے والی قابض افواج کے ساتھ شدید جھڑپوں میں مصروف ہے۔

واضح رہے کہ اس نقصان میں عراق، یمن اور شام کی جانب سے کئےجانے والےحملوں کا زکر نہیں ہے۔

Tags: اسرائیلیصیہونیغزہمزاحمتہلاک
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.