(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )صیہونی افواج سات ماہ سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کاسلسلہ جاری رکھاہوا ہے جس میں 14ہزارسے زائد بچے اوردس ہزارسے زائد خواتین شہید ہوچکے ہیں۔
غزہ کی وزارتِ صحت نے جمعرات کوغیرقانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی تازہ تفصیلات جاری کی ہیں جس میں بتایا ہے کہ ہ سات اکتوبر سے اب تک اسرائیل نے غزہ میں 34,904 فلسطینی شہریوں کو شہید کردیا ہے 78،514 زخمی ہیں جبکہ 20 ہزارسے زائد تاحال لاپتہ ہیں ۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوراغاصب فورسز نے غزہ میں بچوں اور خواتین سمیت کم از کم 60 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔