• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 12 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

رفح اسرائیل کے لیے پکنک پوائنٹ ثابت نہیں ہوگا: حماس کا انتباہ

اسرائیلی فوج نے رفح میں موجود 22 لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں کو ایک بار پھر نقل مکانی پر مجبور کر دیا ہے۔

منگل 07-05-2024
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
رفح اسرائیل کے لیے پکنک پوائنٹ ثابت نہیں ہوگا: حماس کا انتباہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج گذشتہ 7 ماہ سے سوائے نہتے شہریوں کے قتل عام کے علاوہ کوئی ایک فوجی ہدف حاصل کرنےمیں کامیاب نہیں ہوسکی ہے ،رفح پر حملہ اسرائیلی فوج کو بہت مہنگا پڑے گا اس کی قیمت  چکانی ہوگی۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے رفح  میں فلسطینی پناہ گزینوں کی ایک بارپھر نقل مکانی پرمجبورکرنے اوررفح پرحملے پرفلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیلی فوج کوخبردارکرتےہوئے کہاہے کہ اس کے لیے رفح پکنک پوائنٹ ثابت نہیں ہو گا۔

واضح  رہے کہ رفح پر حملے سے قبل عالمی سطح  اسرائیل کو حملے سے خبردار کیاجاچکا تھاجبکہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ، سمیت تقریباً تمام اہم عہدے داروں کےمزاحمتی تحریکوں کو  انتباہ اور دھمکیاں مسلسل جاری تھیں۔

اس کے رد عمل میں حماس نے بھی اسرائیل کو خبر دار کیا ہے کہ رفح پر زمینی حملے کے بعد اسرائیلی فوج کے لیے یہ پکنک پوائنٹ نہیں ہو گا بلکہ اسرائیلی فوج کو اس کی قیمت چکانا پڑے گی جو بہت مہنگی ہوگی۔حماس کی طرف سے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی فوجی حملے کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

 خیال رہے رفح غزہ کا انتہائی جنوب میں واقع شہر ہے جو مصری سرحد پر واقع ہے۔ اس شہر میں مصر اور غزہ کے درمیان آمدو رفت اور نقل و حمل کے لیے اہم ترین راہداری بھی ہے۔رفح میں غزہ سے بے گھر ہو کر آنے والے لاکھوں فلسطینی بھی پناہ لیے ہوئے ہیں جن کی تعداد 22 لاکھ ہے  جنہیں اسرائیلی فوج نے ایک مرتبہ پھر نقل مکانی کے لیے مجبور کر دیا ہے۔ تاہم حماس کے سینئیر رہنما فلسطینیوں کی رفح سے جبری بے دخلی کے بارے میں کہا ہے کہ اس کے اثرات ہوں گے اور اسرائیل کو بھی بھگتنا پڑے گا۔

Tags: اسرائیلحماسرفحشہیدغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.