• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس نے مصر اور قطر کی پیش کردہ جنگ بندی تجویز منظور کرلی: اسرائیل کا انکار، رفح پر حملہ کردیا

رفح میں اس وقت22 لاکھ فلسطینی پناہ گزین موجودہیں جس میں چھ لاکھ بچے بھی شامل ہیں۔

منگل 07-05-2024
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
حماس نے مصر اور قطر کی پیش کردہ جنگ بندی تجویز منظور کرلی: اسرائیل کا انکار، رفح پر حملہ کردیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرئیل نے کہا ہے کہ حماس کا ردعمل اس کے مطالبات سے "بہت دور” ہے، صیہونی جنگی کونسل نے "حماس پر فوجی دباؤ” کے لئے رفح پر حملہ کردیا ہے۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکاراسلامی مزاحمتی تحریک حماس غزہ پر 214  دنوں سے جاری اسرائیلی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے غزہ میں جنگ بندی کیلئے قطر اور مصر کی طرف سے  جنگ بندی کی  تین مرحلوں میں پیش کردہ تجویز کو منظور کرنے کا  باضابطہ کا اعلان کردیا ہے۔

مصر اورقطرنے صیہونی ریاست کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے تین مراحل طے کیے گئے ہیں، جن میں سے ہر ایک 42 دنوں  تک جاری رہے گا جس کے اختتام پر غزہ کی جنگ ختم ہو جانی ہے۔

تین مراحل میں  درجہ بدرجہ غیر قانونی صیہونی افواج کا غزہ کی پٹی سے انخلاء، امداد کا داخلہ، بے گھر ہونے والوں کی واپسی، تعمیر نو، اور غزہ سے صیہونی افواج کے محاصرے کا اختتام شامل ہے ۔

پہلے ردعمل میں حماس کی جانب سے تجویز کی منظوری کے اعلان کا کئی ممالک نے خیرمقدم کیا جبکہ وائٹ ہاؤس نے کہا کہ وہ تحریک کے ردعمل کا مطالعہ کر رہا ہے۔ اس تناظر میں وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز اس تجویز کے حوالے سے بات چیت کے لیے خطے میں تھے۔

دوسری طرف، صیہونی وزیراعظم نیتن یاہوکے دفترسے جاری بیان میں اس تجویزکومسترد کرتےہوئے کہا گیا ہےکہ اسرائیلی حکومت کا خیال ہے کہ حماس کا ردعمل اس کے مطالبات سے "بہت دور” ہے۔

صیہونی ریاستکی جنگی کونسل نے "حماس پر فوجی دباؤ” کے لئے رفح پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورگذشتہ راست سے غاصب صیہونی افواج نے رفح پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

واضح رہے رفح میں اس وقت22 لاکھ فلسطینی پناہ گزین موجودہیں جس میں چھ لاکھ بچے بھی شامل ہیں۔

Tags: اسرائیلیحماسرفحصیہونیغزہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.