(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی فوج نے اعلان کیاتھاکہ گذشتہ روز مجاہدین کے حملے میں تین صیہونی فوجی مارے گئے اور 12 دیگر زخمی ہوئے تھے جس میں پانچ کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔
گذشتہ روزغاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے عسکری ونگ عزالدین شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے غزہ سے کرم ابو سالم کراسنگ کے قریب راکٹ اورمرٹرگولوں سے حملہ کیاتھاجس میں ابتدائی طورپر کم سے کم تین اسرائیلی فوجی ہلاک اور12 زخمی ہوئے تھے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے آج جاری بیان میں اعتراف کیاگیاہےکہ حملے میں زخمی ایک اور صیہونی فوجی ہلاک ہوگیاہے۔
اسرائیلی فوج نے ہلاک ہونے والے تینوں فوجیوں کی شناخت انیس سالہ سارجنٹ رابن مارک مورڈیچائی اسولین، سارجنٹ ایڈو ٹیسٹا اوراکیس سالہ سارجنٹ تال شاویت کے طور پر کی ہے تاہم آج ہلاک ہونے والے فوجی کانام اور دیگر تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔