• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مشی گن یونیورسٹی کی تقریب اسناد: اسرائیل کے خلاف احتجاج  ،متعدد طلبہ گرفتار

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں 17 اپریل سے اب تک 2400 سے زائد طلباء کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

اتوار 05-05-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
مشی گن یونیورسٹی کی تقریب اسناد: اسرائیل کے خلاف احتجاج  ،متعدد طلبہ گرفتار
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف ورجینیا اسٹیٹ یونیورسٹی میں بھی مظاہرے ،پولیس نے 25 طلباء کو گرفتار کرکے فلسطینیوں کے حامی احتجاجی کیمپوں کو اکھاڑ پھینکا۔

مقبوضہ فلسطین کے محصور شہرغزہ پر صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ بمباری  کے خلاف  دنیا بھر کی مختلف یونیورسٹیوں سمیت امریکہ کی مختلف ریاستوں کی جامعات میں بھی احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، تازہ واقع   اس وقت پیش آیا جب امریکی یونیورسٹی آف مشی گن میں گریجویشن کی تقریب کے دوران فلسطین کے حامی طلبہ نے صیہونی ریاست کی دہشتگردی کے خلاف احتجاج شروع کیا  جس پر پولیس نے فلسطینی حامی مظاہرین کو سائیکلوں سے دھکیلنے کی کوشش کی اور ان میں سے متعدد کو گرفتار بھی کیا۔

اسرائیلی جارحیت کے خلاف ورجینیا اسٹیٹ یونیورسٹی میں بھی مظاہرے جاری ہیں جہاں پولیس نے 25 طلباء کو گرفتار کرکے فلسطینیوں کے حامی احتجاجی کیمپوں کو اکھاڑ پھینکا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں 17 اپریل سے اب تک 2400 سے زائد طلباء کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

اس سے قبل زیادہ تر امریکی یونیورسٹیوں کے طلباء نے اعلان کیا ہے کہ وہ گرمیوں کی تعطیلات کے دوران بھی فلسطینیوں کے حق میں احتجاج جاری رکھیں گے، انہوں نے واضح کیا کہ تعطیلات کے دوران بھی کیمپ خالی نہیں کیے جائیں گے۔

غزہ جنگ کے خلاف امریکی یونیورسٹیوں میں مظاہرے مہینوں تک جاری رہنے کا امکان ہے کیونکہ طلبہ تنظیموں کا کہنا ہے کہ وہ حالیہ امتحانات کے بعد کیمپس خالی نہیں کریں گے اور یہ احتجاج اگلے سمسٹر تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب مظاہرین کے خلاف پولیس کی کارروائی بھی جاری ہے جب کہ امریکی پولیس نے نیویارک یونیورسٹی میں طلبہ کے احتجاجی کیمپ کو مسمار کرنا شروع کردیا ہے۔ ملک بھر میں گرفتار طلبہ کی تعداد 2200 سے بڑھ گئی ہے۔

شکاگو یونیورسٹی کے صدر نے بھی کہا ہے کہ فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی کیمپ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق17 اپریل سے اب تک امریکا میں2400 سے زیادہ طلبا گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

فلسطین کے حامی درجنوں گریجویٹس نے مشی گن یونیورسٹی میں غزہ پر جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرنے اور اسرائیل سے منسلک فرموں سے دستبرداری کا مطالبہ کرنے کے لیے اپنی افتتاحی تقریب میں خلل ڈالا۔ کچھ شرکاء نے انہیں رکنے کے لیے چیخا۔

Tags: اسرائیلامریکہحماسدہشتگردیغزہفلسطینمشی گن یونیورسٹی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.