(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ پر صیہونی جارحیت کے ساتھ ماہ بعد بھی القسام بریگیڈز اب بھی متعدد محاذوں میں گھسنے والی صہیونی افواج کا مقابلہ جاری رکھے ہوئے ہے اورصیہونی دشمن کو جہنم بھیج رہے ہیں۔
غیر قانونی صیہونی غاصب صیہونی ریاست کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری بازو القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری ایک فوجی رپورٹ میں انکشاف کیا گیاہے کہ غزہ پر اسرائیل وحشیانہ بمباری اور37 ہزارسے زائد فلسطینیوں کے شہید کرنے اورنہتے شہریوں پر طاقت کےبے دریغ استعمال کے باوجود القسام کےمجاہدین صیہونی فوج کے خلاف ہر محاذ پرآزادانہ کارروائیاں جاریرکھے ہوئے ہیں
رپورٹ میں صیہونی فوج کی جانب سے اعتراف کا حوالے دیتے ہوئے کہا ہےکہ صیہونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں اب تک (608) اسرائیلی فوجی اہلکار جہنم واصل اور (3330) سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ سینکڑوں فوجی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کرنے کا سلسلہ بھی جاری رہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ مزاحمت اب بھی مضبوط ہے اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے جس میں دشمن کے ٹھکانوں اور بستیوں پر بمباری کرنا، اور دراندازی کے مختلف محوروں میں اس کے فوجی مراکز کو تباہ کرناشامل ہے۔
القسام بریگیڈز نے ایک فوجی رپورٹ میں کہا ہے کہ مجاہدین نے جنوبی محور "نیٹزاریم” کے ہیڈ کوارٹر کو بھاری صلاحیت کے مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔ جبکہ 114 ملی میٹر شارٹ رینج "رجوم” میزائل سسٹم کے ساتھ "نیٹزاریم” محور میں واقع دشمن کی افواج کو بھی نشانہ بنایا۔
7 اکتوبر کو پہلے دن سے، قسام بریگیڈ سینکڑوں فوجیوں کو ہلاک کرنے اور 250 کے قریب صیہونیوں کو پکڑنے میں کامیاب ہوئے، جب کہ قسام میزائلوں نے بین گوریون ہوائی اڈے، اشکیلون، اشدود، بلاکس اور دیگر کو بڑے میزائل سیلو سے نشانہ بنایاتجا۔