(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) "نیتن یاہو طویل عرصے سے اسرائیل پر بوجھ بن چکے ہیں،” "انہیں اپنی جگہ خالی کرنی چاہیے اس سے پہلے کے اسرائیل کی تباہی ہو۔
غیرقانونی صیہونی ریاست میں سیاسی تجزیہ کاری میں ممتاز مقام رکھنے والے اسرائیلی سیاسی مصنف، بین کیسپیٹ نے صیہونی ریاست کے معروف عبرانی اخبار معاریف میں ایک مضمون لکھا ہے جس میں انھوں دعویٰ کیاہے کہ اسرائیل کو رفح میں کسی فتح کی امید نہیں ہے کیونکہ قابض حکومت کے سربراہ بنجمن نیتن یاہو "دہشت سے مفلوج” ہیں اور کوئی بھی اہم فیصلہ کرنے سے قاصر ہیں۔
"انہوں نے نشاندہی کی، "یہ وہی ہے جو برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے وسط میں نیویل چیمبرلین (سابق برطانوی وزیر اعظم) کے ساتھ کیا تھا،” انہوں نے مزید کہا کہ "انہوں نے یہ اس لیے کیا کیونکہ کوئی چارہ نہیں تھا،انہوں نےکہا کہ چیمبرلین ناکام ہو گیا تھا” اس نے برطانیہ اپنی بے شرم پالیسیز سے دیوالیہ تصور بنایا۔
"کیسپٹ نے کہاکہ ” نیتن یاہو کے پاگل پن کے بیانات اورپالیسی آج اسرائیل کو ایسے مقام پرلے آیاہے جہاں دی ہیگ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت نے ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی دھمکی دی ہے۔
"انہوں نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئےکہاکہ یہ پاگل پن ہی ہے جب نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن کو اپنی فون پر گفتگو میں دھمکی دی تھی کہ اگر امریکہ نے گرفتاری کے ان وارنٹ کو نہ روکا تو وہ حماس کے ساتھ مذاکرات بند کر دیں گے اور رفح پر حملہ کر دیں گے۔