(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) میکسیکو سٹی میں درجنوں فلسطینی حامی طلباء اور کارکنوں نے ملک کی سب سے بڑی یونیورسٹی میکسیکو کی نیشنل خودمختار یونیورسٹی کے سامنے خیمے لگادئے ۔
سات اکتوبر سے فلسطین کےمحصورشہر غزہ پرجاری اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف دنیا بھر کی متعدد یونیورسٹیوں کے طلبا احتجاج کررہے ہیں یہ احتجاج اب میکسیکو کی سب سےبڑی یونی ورسٹی تک پہنچ گیا ہے جہاں جمعہ کی صبح میکسیکو سٹی میں درجنوں فلسطینی حامی طلباء اور کارکنوں نے نیشنل خودمختار یونیورسٹی کے سامنے خیمے لگائے، مظاہرین اسرائیل کے حوالے سے امریکی موقف تبدیل کرنے اور غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے پر دباؤ ڈال رہے ہیں، طلباء نے احتجاجی کیمپ میں فلسطینی جھنڈے لگائے اور "آزاد فلسطین زندہ باد” کے نعرے لگائے۔
چ