(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اس طرح کے تاریک اور مایوس کن اوقات میں ہم ایسے المناک حالات میں اس بحران کی کوریج کرنے والے فلسطینی صحافیوں کے ساتھ یکجہتی کا ایک مضبوط پیغام شیئر کرنا چاہیں گے”۔
امریکی ریاست نیویارک میں قائم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کےتحت غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی میں شہید ہونے والے صحافیوں کوخراج عقیدت پیش کرنےاورمشکل حالات میں پیشہ ورانہ خدمات انجام دینے والے صحافیوں کیلئےاقوام متحدہ کے تعلیم ، سائنس وثافت کے ادارے’یونیسکو‘ نے پریس فریڈم پرائز سے نوازا جو اسرائیل اور حماس کے درمیان 6 ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ کی کوریج کررہے ہیں۔
اس موقع پر بین الاقوامی میڈیا جیوری کے صدر موریسیو ویبل نے کہا کہ "اس طرح کے تاریک اور مایوس کن اوقات میں ہم ایسے المناک حالات میں اس بحران کی کوریج کرنے والے فلسطینی صحافیوں کے ساتھ یکجہتی کا ایک مضبوط پیغام شیئر کرنا چاہیں گے”، "ہم بحیثیت انسان ان کی ہمت اور آزادی اظہار کے عزم کی پرزور حمایت کرتے ہیں‘‘۔
’یونیسکو‘ کے ڈائریکٹر جنرل آڈری ازولے نے کہا کہ یہ ایوارڈ "مشکل اور خطرناک حالات کا سامنا کرنے والے صحافیوں کی ہمت کو خراج تحسین پیش کرتا ہے”۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں صیہونی دہشتگردی میں کم از کم 97 صحافی مارے جا چکے ہیں جن میں 92 فلسطینی بھی شامل ہیں۔