(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج کوغزہ میں جس قسم کی مزاحمت کا اب تک سامناہے وہ ان کے لئے ناقابل یقین ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہ نما اسامہ حمدان نے میڈیا کو دیے گئے بیانات میں تصدیق کی کہ غزہ میں حماس کے عسکری بازو القسام بریگیڈ کے اہم کمانڈر ابو خالد الضیف اورغزہ میں حماس کے صدر یحییٰ السنواربالکل محفوظ ہیں اور رابطہ میں ہیں ان کے ساتھ صلاح مشورہ کیا جاتا ہے۔
حمدان نے کہا کہ غزہ میں مزاحمتی قیادت اور حماس کے سیاسی دفتر کے درمیان رابطے جاری ہیں میدان میں مسلسل کڑی نگرانی ہے۔
انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ مزاحمتی صلاحیتیں اب بھی غاصب صیہونی ریاست کو حیران کررہی ہیں ، غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ایلیٹ بریگیڈز منہدم ہو گئے جبکہ مزاحمت اب بھی اسرائیلی شہروں پرحملے کررہی ہے۔
اسامہ حمدان نے خبردار کیا کہ اگرصیہونی دشمن نے رفح پر زمینی جارحانہ کارروائی شروع کی تو مذاکرات روک دیے جائیں گےاوراسرائیلی یرغمالی کبھی رہا نہیں کرائے جاسکیں گے۔