(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس وفد "مصری حکام کے ساتھ اسرائیلی ردعمل میں شامل کچھ نات پر بات چیت کرے گا۔
آج صبح فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کا ایک وفد خلیل الحیا کی سر براہی میں غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کے حوالے سے مذاکرات کیلئے مصری حکام کے ساتھ قیدیو کی رہائی اور جنگ بندی کےلئے مصر کے شہر قاہرہ پہنچ گیاجہاوہ مصر کے جنرل انٹیلی جنس سروس کے سربراہ میجر جنرل عباس کامل اور فلسطین اور اسرائیل کے حکام سے ملاقات کرے گا۔
ملاقات میں اسرائیل کی جانب سے اہم نکات اور پیشکش کو تحریک کے ساتھ رکھا کیا جائے گا جبکہ وضاحتیں بھی پیش کی جائیں گی۔
حماس کے ایک ذریعے نے وضاحت کی ہے کہ اس سے پہلے کہ تحریک تازہ ترین اسرائیلی پیش کش پر اپنا حتمی ردعمل پیش کرے جماعت کا وفد "مصری حکام کے ساتھ حماس کے اس مقالے پر اسرائیلی ردعمل میں شامل کچھ نکات پر بات چیت کرے گا، ۔”تحریک کی قیادت اسرائیلی ردعمل میں غزہ سے فوج کا مکمل انخلاء، اور مستقل جنگ بندی سمیت دیگر پر وضاحت چاہتی ہے جو مزاحمت کی طرف سے پہلے سے طے شدہ کچھ شرائط کا جواب دینے کے لیے (ارادہ) یا (آمادگی) کا اظہار کرتے ہیں۔