• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

عالمی اداروں کا فلسطینیوں کی اجتماعی قبروں کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ

ان میں سے کچھ کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے، جو بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے

جمعہ 26-04-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
عالمی اداروں کا فلسطینیوں کی اجتماعی قبروں کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )  غزہ کے ناصر  میڈیکل کمپلیکس  میں  اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید کئے گئے تقریباً 400 فلسطینی شہداء کی لاشیں ملی ہیں جن کو اجتماعی قبر میں دفن کیا گیا ہے۔

غزہ کے دو اسپتالوں میں متعدد اجتماعی قبروں کی دریافت نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق  وولکر ترک کی ترجمان روینہ شامداسانی اور دیگر کی جانب سے بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ، جبکہ فلسطینی حکام کا کہنا تھا کہ ان قبروں میں سینکڑوں شہداء کی لاشیں موجود ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

بین الاقوامی قانون میں اجتماعی قبر کی کوئی تعریف نہیں ہے ، لیکن یہ ایک تدفین کی جگہ ہے جس میں بہت سی لاشیں ہیں، اور اس کی موجودگی ممکنہ جنگی جرائم کو بے نقاب کرنے میں اہم ہو سکتی ہے۔فلسطینی حکام نے بتایا کہ یہ جگہ غاصب صیہونی افواج  کے خان یونس شہر سے انخلاء کے بعد دریافت ہوئی تھی ۔

 پیر کے روز، رائٹرز کے نامہ نگاروں نے ایمرجنسی کارکنوں کو ناصر ہسپتال کے ملبے کے نیچے سے لاشیں نکالتے ہوئے دیکھا۔فلسطینی حکام کو شمالی غزہ کے الشفا ہسپتال میں ایک اور تدفین کی جگہ بھی ملی، جسے اسرائیلی اسپیشل فورسز کی کارروائی نے نشانہ بنایا تھا۔ عالمی خبر رسا ادارے روئٹرز نے نومبر سے ہسپتال کے قریب کھودی گئی قبروں کی فوٹیج کی تصدیق کی۔

ترجمان روینہ شامداسانی نے کہا کہ لاشوں کی تعداد کی تصدیق کے لیے تحقیقات کی ضرورت ہے، لیکن "یہ واضح ہے کہ بہت سی لاشیں دریافت ہوئی ہیں جن کو صیہونی فوج نے شہید کرکے دفن کیا۔”

شمداسانی نے مزید کہا "ان میں سے کچھ کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے، جو یقیناً بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتا ہے، اور اس کی مزید تحقیقات ہونی چاہیے۔

Tags: اجتماعی قبراسرائیلیتعدد اجتماعی قبروں کی دریافت نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق  وولکر ترک کی ترجمانصیہونیغزہفلسطینیناصر اسپتالوولکر ترک
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.