(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ میں فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں قابض فوج کی تسلیم شدہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3,305 ہوگئی ہے ،جبکہ 531 شدید زخمی ہیں۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج کی جانب سے جاری ایک مختصر بیان میں اعتراف کیا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں فلسطینی مجاہدین کے ساتھ جھڑپوں میں صیہونی فوج کے مزید 11 فوجی زخمی ہوئے ہیں ، صیہونی فوج نے جھڑپوں کے علاقوں اور اس کی نوعیت کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں ۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں مزاحمت کاروں کے ہاتھوں ہونےوالے نقصان پر سخت سنسنر شپ نافذ ہے جس کے باعث اسرائیلی فوج اپنے نقصان کو چھپانےمیں مصروف ہے تاہم آزاد ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق غزہ میں سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی فوج کو غیر معمولی جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری تفصیلات کےمطابق گذشتہ اکتوبرکی 7 تاریخ کو جنگ کے آغازکے بعد سے اب تک فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد بڑھ کر 3,305 ہوگئی، جن میں 1,584 شامل ہیں جواسی ماہ کی 27 تاریخ کو زمینی جارحیت کے دوران زخمی ہوئے تھے۔
اسرائیلی قابض فوج کا کہنا ہے کہ جنگ کے آغازسے اب تک 531 اہلکار اور فوجی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ 247 فوجی اب بھی غزہ کی لڑائی میں اپنے زخموں کا علاج کر رہے ہیں جن میں سے 24 کی حالت تشویشناک ہے۔انہوں نےاعلان کیا کہ زمینی جارحیت کے آغاز سے اب تک آپریشنل واقعات اور فرینڈلی فائر میں 630 فوجی زخمی ہوچکے ہیں جبکہ ان کے دعوے کے مطابق 41 مارے گئے ہیں۔