• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی قافلے پر گائیڈڈ ہتھیاروں سے حملہ

صیہونی دشمن نے نقصانات کو چھپانے کے لیے دھواں چھوڑنے والے گولے داغے اور  تنظیم کے  بنیادی ڈھانچے پر بمباری  کی۔

جمعہ 26-04-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی قافلے پر گائیڈڈ ہتھیاروں سے حملہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے نقصان چھپانے کیلئے دھوئیں  کے بم داغے  اور جنوبی لبنان میں کفر شوبا اور مرکابہ میں لبنانی حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے پر بمباری کی۔

لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ تحریک نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سرحد پرواقع کفر شوبا پہاڑیوں میں رویسات العلم کے مقام پر ایک اسرائیلی فوجی قافلے کو گھات لگا کر گائیڈڈ ہتھیاروں، توپ خانے اور میزائلوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو اسرائیلی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی دشمن نے نقصانات کو چھپانے کے لیے دھواں چھوڑنے والے گولے داغے اور  تنظیم کے  بنیادی ڈھانچے پر بمباری  کی۔

قبل ازیں حزب اللہ نے اسی علاقے میں اسرائیلی فوجی قافلے کو نشانہ بنایا تھا۔اسرائیلی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے طیارے نے "تھوڑی دیر پہلے” لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف دو ٹینک شکن میزائلوں کے داغے جانے کی نشاندہی کے بعد حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے پر بمباری کی تھی۔

Tags: اسرائیلیحزب اللہرویسات العلمصیہونیفلسطینیکفر شوبالبنانی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.