(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت حنون میں ایک اسرائیلی فوجی کو نشانہ بنایا اور مارٹر گولوں سے حملہ آور غاصب افواج کے ایک اجتماع کو تباہ کر دیا۔
القسام نے اسی علاقے میں ال یاسین 105 شیل سے اسرائیلی D9 فوجی بلڈوزر کو نشانہ بنانے کا بھی اعلان کیا۔
القسام بریگیڈ کے بعد مزاحمتی تحریک جہاد سلامی کے عسکری ونگ الاقصیٰ شہداء بریگیڈز نے اعلان کیا کہ اس کے جنگجو بیت حنون شہر میں ایک لڑائی کے مرکز میں قابض افواج اور ان کی فوجی گاڑیوں کے ساتھ مشین گنوں اور آر پی جی گولوں کے ساتھ شدید جھڑپوں میں مصروف ہیں جس میں صیہونی دشمن نے جانی اور مالی نقصان کا سامنا کیا ہے۔