(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پٹی کے ہسپتالوں میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 54 فلسطینی شہدا کو لایا گیا جبکہ 104 زخمی ہوئے۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی دہشتگردانہ کارروائیوں کو آج 199 روز مکمل ہوگئے ہیں ، چھ ماہ سے زائد عرصے سے جاری غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری میں اب تک 14 ہزار بچوں اور 10 ہزار سے زائد خواتین سمیت 34,151 فلسطینی شہید جبکہ 77,084 زخمی ہوگئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوج نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےد وران غزہ کےمختلف علاقوں میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے نتیجےمیں خواتین اور بچوں سمیت مزید 54 فلسطینی شہید اور 104 زخمی ہوگئےہیں ۔