(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) امریکہ نے روایتی منافقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کےلئے سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں۔
صیہونی ریاست اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی میں برابر کے شریک امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ایک بار پھر روایتی منافقت کا برملا اظہار کرتےہوئے اپنےجرائم پر ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کےلئے سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ غزہ میں ہونے والے نقصان کی تمام ذمہ دار ی حماس کے سرہے کیونکہ حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے لئے اسرائیل کی طرف سے پرکشش پیشکشوں کو مسترد کر دیاہے”
دوسری جانب مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی وزیرخارجہ کے اس بیان کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیانات محض الزامات اور حقیقت کے منافی ہیں۔
جماعت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کا سربراہ، بنجمن نیتن یاہو، وہ ہے جو اپنے ذاتی سیاسی حسابات کے لیے مذاکرات کی راہ میں خلل ڈالتا ہے۔