• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مقبوضہ مغربی کنارہ: 7 اکتوبر سے اب تک  8،000 فلسطینی گرفتار

"گرفتاری کی کارروائیاں یروشلم اور رام اللہ کی گورنری میں مرکوز کی گئیں، جبکہ باقی گرفتاریاں الخلیل، بیت لحم، طوباس اور جنین سے کی گئیں۔

جمعرات 04-04-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مقبوضہ مغربی کنارہ: 7 اکتوبر سے اب تک  8،000 فلسطینی گرفتار
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صیہونی  ریاست مقبوضہ فلسطین پر قبضے   کو جاری رکھنے کیلئے سنگین جنگی جرائم  کو جاری رکھے ہوئے ہے ،غزہ میں وحشیانہ  بمباری  جاری ہے جبکہ  مقبوضہ مغربی کنارے میں  فلسطینیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران اور "فلسطینی قیدیوں کے کلب” کی جانب سے جاری مشترکہ بیان  میں بتایاگیا ہے کہ  گذشتہ روز غاصب اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے سے کم از کم 30 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا، جن میں سابق قیدیوں کے علاوہ شہید احمد ہلال غیدان کی والدہ صحافیہ اسماء ھریش بھی شامل ہیں۔

"گرفتاری کی کارروائیاں یروشلم اور رام اللہ کی گورنری میں مرکوز کی گئیں، جبکہ باقی گرفتاریاں الخلیل، بیت لحم، طوباس اور جنین سے کی گئیں۔

بیان میں اشارہ کیا گیا ہے کہ قابض فوج غرب اردن کی گورنریوں ، کیمپوں اور قصبوں میں وسیع پیمانے پر دراندازی اور تباہی کی کارروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے، جس میں شہریوں کے گھروں میں توڑ پھوڑ کے ساتھ ساتھ قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کے خلاف شدید مار پیٹ کی گئی ہے۔”انہوں نے تصدیق کی کہ "گزشتہ اکتوبر کی سات تاریخ کے بعد اسرائیلی فوج نے 7,990 سے زیادہ فلسطینیوں کو گرفتارکیا ہے۔

Tags: اسرائیلیصیہونیغزہفلسطینیمغربی کنارہمقبوضہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.