(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ پر سات اکتوبر سےجاری اسرائیلی دہشتگردی میں اب تک 15 ہزار بچوں 11 ہزار خواتین سمیت 33,037 شہید اور 75,668 زخمی ہوچکے ہیں۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ گذشتہ 171 دنوں سے بلا تعطل جاری ہے ۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ اسرائیلی دہشتگردی کی تفصیلات میں بتایاگیا ہے کہ غاصب صیہونی افواج کی جانب سے غزہ میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی فوج نے شہر کےمختلف علاقوں میں بمباری کی جس کے نتیجےمیں میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 62 فلسطینی شہید اور 91 زخمی ہوگئے۔
غزہ پر سات اکتوبر سےجاری اسرائیلی دہشتگردی میں اب تک 15 ہزار بچوں 11 ہزار خواتین سمیت 33,037 شہید اور 75,668 زخمی ہوچکے ہیں جبکہ 20 ہزار سے زائد فلسطینی لاپتہ ہیں جن کے حوالے سے خدشہ ہے کہ وہ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں یا انھیں اسرائیلی فوج گرفتار کرچکی ہے۔