(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صرف بیانات نہیں نتیجہ چاہئے ، ہمیں احتساب کرنے کی ضرورت ہے کہ یہ کیسے ہوا جو کچھ ہوا وہ اچھا نہیں تھا۔
غزہ میں صیہونی فوج کے ہاتھوں مارے جانے والے ورلڈ سینٹرل کچن کے امدادی کارکنان جن میں آسٹریلیا، برطانیہ اور پولینڈ کے شہریوں کے ساتھ فلسطینی اور امریکہ اور کینیڈا کی دوہری شہری کے حامل شخص کی ہلاکت کے بعد صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو اور اسرائیلی فوج کی جانب سے بیانات پر ردعمل دیتےہوئے آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانی نے سڈنی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا ہے کہ امدادی کارکنان کی اموات کے بارے میں اسرائیلی وضاحت اطمینان بخش نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ "ہمیں احتساب کرنے کی ضرورت ہے کہ یہ کیسے ہوا اور جو کچھ اتنا اچھا نہیں ہے وہ بیانات ہیں جن میں یہ بھی شامل ہے کہ یہ صرف جنگ کی پیداوار ہے۔”