(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست نے واقع کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے تاہم امدادی کارکنوں اور مبصرین نے تحقیقات کے لیے اسرائیل کی وابستگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نسل کشی کررہا ہے۔
دو روز قبل غزہ کے وسطی علاقے دیر البلح میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج کے ہاتھوں ورلڈ سینٹرل کچن کی امدادی ٹیم کے ، برطانیہ ،پولینڈ، آسٹریلیا،کینیڈکے شہریوں سمیت 7 ارکان کی ہلاکت کے بعد سے بین الاقوامی سطح پر مذمت اور تحقیقات شروع کرنے کے مطالبات جاری ہیں۔
جہاں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اس واقعے پر معافی مانگنے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی انہوں نے اسے افسوسناک قرار دیا اور تحقیقات کا کا وعدہ کیا۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے اس وعدے پرتحقیقات کو تیز کرنے اور اس کے نتائج کو عوامی سطح پر شائع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس حملے میں برطانیہ اور پولینڈ کے شہری مارے گئے تھے۔تاہم بہت سے امدادی کارکنوں اور مبصرین نے تحقیقات کے لیے اسرائیل کی وابستگی پر سوال اٹھایا ہے۔