(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) کسی اور جنگ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور کارکنان کو کبھی نشانہ نہیں بنایا گیا جس طرح صیہونی ریاست نے غزہ میں انھیں نشانہ بنایا یہ ناقابل یقین اور ناقابل قبول ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج نے فلسطینی فوٹو جرنلسٹ عبدالوہاب عونی ابو عون کے گھر پر بمباری کرکے صحافی سمیت ان کے خاندان کے چار لوگو ں کو شہید کردیا۔
7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر جاری صیہونی ریاستی دہشتگردی اور وحشیانہ بمباری میں اب تک 137 صحافی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔