• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

کراچی: جماعت اسلامی کے تحت شب یکجہتی غزہ مارچ  

فلسطین کے ساتھ ہمارے رشتے کو کوئی نہیں توڑ سکتا، مسلمان فلسطینی مسلمانوں کے لیے مصر سے رابطہ کریں اور راستے کھولے جائیں۔

اتوار 31-03-2024
in پاکستان, حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
کراچی: جماعت اسلامی کے تحت شب یکجہتی غزہ مارچ  
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )حماس نے صیہونی ریاست کو شکست فاش دے دی ہے، اسرائیل اپنے حواس کھوچکا ہے اپنی شکست چھپانے کیلئے نہتے شہریوں پر وحشیانہ بمباری کررہا ہے۔

جماعت اسلامی کے تحت کراچی کی شارع قائدین پر شب یکجہتی غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

شب یکجہتی غزہ مارچ سے خطاب کرتےہوئےامیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کو حماس نے شکست دے دی ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے بعد بھی اسرائیل باز نہیں آ رہا، فلسطین کے ساتھ جدوجہد جاری رکھنی ہے اور پوری دنیا تک پیغام پہنچانا ہے کہ ہم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شب بیداری فریضہ انجام دی ہے، شب بیداری کے توسط سے دعاگو ہیں اللہ فلسطینی بچوں کی مدد فرمائے، چاروں طرف سے صیہونی بمباری کر رہے ہیں، اسپتالوں پربمباری کی جارہی ہے، کوئی بولےیا نہ بولے ہم اپنے حصےکا چراغ جلاتے رہیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ فلسطین کے ساتھ ہمارے رشتے کو کوئی نہیں توڑ سکتا، مسلمان فلسطینی مسلمانوں کے لیے مصر سے رابطہ کریں اور راستے کھولے جائیں۔

شب یکجہتی غزہ مارچ سے حماس کے رہنما ڈاکٹر خالد قدومی نے ویڈیو لنک پر خطاب میں کہا کہ کراچی کے عوام کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھا۔خالد قدومی کا کہنا تھا امریکا اسرائیل کی پشت پناہی اور فلسطین پرظلم کروا رہا ہے، غزہ کےعوام مسجداقصیٰ کی بقا کے لیے جنگ کر رہے ہیں، اسرائیل صرف فلسطیینوں کا نہیں تمام اسانیت کا دشمن ہے۔حماس رہنما نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی مہاجرین کو پاکستان میں پناہ دیں اور ان کا علاج کریں ۔

Tags: اسرائیلیجماعت اسلامیحافظ نعیم الرحمانخالد قدومیشب یکجہتی غزہصیہونیغزہفلسطینیکراچی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.