• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

امدادی کارکنان کے بھیس میں فلسطینی اتھارٹی کے جاسوسوں کی  غزہ آمد

اتھارٹی کی طرف سے غزہ میں اس سکیورٹی سرگرمی کی نگرانی ماجد فراج کر رہے ہیں جو پی اے کے انٹیلی جنس کے شعبے کے سربراہ ہیں۔

پیر 01-04-2024
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
امدادی کارکنان کے بھیس میں فلسطینی اتھارٹی کے جاسوسوں کی  غزہ آمد
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کا کہنا ہے کہ اتھارٹی کے چھ سیکیورٹی ارکان پر مشتمل ٹیم امدادی ٹرکوں کی نگرانی کے نام پر رفح کے راستے غزہ میں بھیجنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

امریکہ نے فلسطینی اتھارٹی کے عہدے داروں کو متحرک ، مضبوط اور فعال بنانے کے لئے  جنوری تک کا وقت دیا تھا ، اس امریکی مشورے کی روشنی میں نئی فلسطینی حکومت کی نامزدگی بھی مکمل ہو گئی ہے۔ اب ایک اصلاحاتی منصوبے کے تحت حماس کے بعد کے غزہ کوفلسطینی اتھارٹی کے حوالے کرنے کی تیاری پر کام شروع کردیا گیا ہے  جس کے تحت  غزہ میں فلسطینی اتھارٹی کے اہلکاروں کی آمد و رفت بھی امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے نظر انے لگی ہے۔

غزہ میں صیہونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس  نے  صدر محمود عباس کی سربراہی میں کام کرنے ولای اپنی سیاسی حریف فلسطینی اتھارٹی پر الزام لگایا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے اپنے امدادی کارکنوں کے بھیس میں اپنے سکیورٹی اہلکاروں اور جاسوسوں کو غزہ بھیجنا شروع کر دیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی پر یہ الزام غزہ کے وزارت داخلہ کی طرف سے پیر کے روز عاید کیا گیا گیا ہے۔ دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کے حکام نے حماس کی طرف سے اتھارٹی کے اہلکار بھیجنے کے اس الزام کی تردید کی ہے۔

واضح رہے حماس کی وزارت داخلہ کے حکام نےفلسطین کے سرکاری  الاقصی ٹی وی کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتھارٹی کی طرف سے غزہ میں اس سکیورٹی سرگرمی کی نگرانی ماجد فراج کر رہے ہیں جو پی اے کے انٹیلی جنس کے شعبے کے سربراہ ہیں۔

 حماس کی وزارت داخلہ کے مطابق اتھارٹی کے چھ سیکیورٹی ارکان پر مشتمل ٹیم امدادی ٹرکوں کی نگرانی کے نام پر رفح راہداری کے راستے غزہ میں بھیجنے کی کوشش کی گئی تھی۔ مگر انہیں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور پولیس ان چھ کے دیگر ساتھیوں کو بھی تلاش کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

Tags: اسرائیلیجاسوسحماسصیہونیغزہفلسطینیماجد فراج
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.