(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) پولیس کا الزام ہے کہ حماس رہنما کی ہمشیرہ سے ایسی دستاویزات، ٹیلی فون ڈیٹا اور دیگر معلومات ملی ہیں جن سے ان کے اسرائیل پر حملوں کی منصوبہ بندی کی تصدیق ہوتی ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست کی عبرانی نیوز ویب سائٹ کے مطابق داخلی سلامتی کے ذمہ دار ادارے شاباک نے آج صبح جنوبی اسرائیل کے صحرائے نقب کے تل السبع شہر میں کارروائی کرتےہوئے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کہ 57 سالہ بہن صباح عبدالسلام ہنیہ کو ان کے گھر سے اسرائیل مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرکے یامر سینٹرل یونٹ میں تفتیش کیلئے لایا گیا ہے جہاں ان پر الزام ہے کہ ان کے حماس کے کارکنوں کے ساتھ رابطے ہیں اور وہ اپنے رابطوں کو اسرائیل میں ریاست دہشت گرد سرگرمیوں پر اکسانے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ گرفتاری کے وقت حماس رہنما کی ہمشیرہ سے ایسی دستاویزات، ٹیلی فون ڈیٹا اور دیگر معلومات ملی ہیں جن سے ان کے اسرائیل کے اندر سکیورٹی نظام پر حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کی تصدیق ہوتی ہے۔
توقع ہے کہ انھیں آج بیر شعیبہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ ان کی نظر بندی میں توسیع کی جاسکے۔