• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل، امریکہ سے اختلافات کا متحمل نہیں ہوسکتا: نیتن یاہو وفد واشنگٹن بھیجنے کو تیار

’زیادہ تر وزراء کا خیال ہے کہ مذاکراتی وفد کو امریکہ نہ بھیجنا ایک غلطی تھی، وفد کو جلد از جلد وہاں بھیجا جانا چاہیے۔‘

جمعہ 29-03-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
اسرائیل، امریکہ سے اختلافات کا متحمل نہیں ہوسکتا: نیتن یاہو وفد واشنگٹن  بھیجنے کو تیار
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کو رفح آپریشن پر بات چیت کے لیے وفد کا دورہ واشنگٹن منسوخ کرنے کے اپے فیصلے کی غلطی کا احساس ہواجس کے بعد  مذاکراتی  وفد کو بھیجنے پر آمادہ ہوگئے ہیں۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے معروف عبرانی اخبار یدیعوت احرنوت  کے مطابق  اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اسرائیل کی جنگی  کابینہ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ رفح میں فوجی آپریشن پر بات چیت کے لیے آئندہ  ہفتے ایک وفد واشنگٹن بھیجیں گے۔

 اخبار نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کو رفح آپریشن پر بات چیت کے لیے وفد کا دورہ واشنگٹن منسوخ کرنے کے اپنے فیصلے کی غلطی کا احساس ہواہے اور انھیں بتایا گیا ہے کہ امریکہ کی حمایت کے بغیر اسرائیل حماس سے جنگ نہیں جیت سکتا اور حالیہ صورتحال میں امریکہ سے کشیدگی اسرائیل کے لئے خطرناک ہوسکتی ہے۔

اخبار سے بات کرنے والے حکام کے مطابق، ’’زیادہ تر وزراء کا خیال ہے کہ مذاکراتی وفد کو امریکہ نہ بھیجنا ایک غلطی تھی، اور وہ سمجھتے ہیں کہ وفد کو جلد از جلد وہاں بھیجا جانا چاہیے۔‘‘

واضح رہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے فیصلے کے خلاف امریکہ کی جانب سے ویٹو پاور کا استعمال نہ کرنے کی وجہ سے نیتن یاہو نے اسرائیلی وفد کا واشنگٹن کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا تھا۔

Tags: آپریشناسرائیلیامریکہرفحصیہونیغزہفلسطینینیتن یاہو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.