(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کا کہنا ہےکہ ہم اپنی شرائط پر مضبوطی کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں، غزہ پٹی میں حملوں کی مکمل روک تھام اور اسرائیلی فورسز کا انخلا اہم شرائط ہیں۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ میں حماس کو مکمل طورپر ختم کرنے اور غزہ شہر کا کنٹرول حاصل کرنے کے بیانات پر فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے گذشتہ روز جاری بیان میں واضح اور دو ٹوک الفاظ میں کہا گیا ہے کہ اہداف کے حصول تک کسی بھی اسرائیلی یرغمالی کو رہا نہیں کریں گے۔
حماس کے عسکری بازو شہید عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کی جانب سے جاری مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی ریاست نے اپنی فوجی طاقت استعمال کرکے دیکھ لی ہے ، صرف نہتے شہریوں کے قتل عام کے کوئی عسکری حدف حاصل نہیں کرسکی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ ہم ہم اپنی شرائط پر مضبوطی کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں، غزہ میں صیہونی حملوں کی مکمل روک تھام ، اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی اور اسرائیلی فورسز کا غزہ سے مکمل انخلا اہم شرائط ہیں۔ ہم اسرائیل کے ساتھ فیصلہ کن اور سنسنی خیز مذاکراتی جنگ لڑ رہے ہیں، جس میں جیت ہماری ہوگی۔
حماس کا کہنا ہےکہ شمالی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی بھی مذاکرات کی اہم شرط ہے۔