(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اس دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں 55 طلباء شہید اور 329 دیگر زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 103 کو گرفتار بھی کیا گیا۔
فلسطینی وزارت تعلیم نے مقبوضہ فلسطین پر جاری غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سات اکتوبر اسے اب تک صیہونی افواج غزہ میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے جس میں مجموعی طورپر 5,881 طلباء شہید اور 9,899 زخمی ہوئے ہوگئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ غزہ کی پٹی میں 264 اساتذہ اور منتظمین شہید اور 960 زخمی ہوئے جبکہ مغربی کنارے میں 6 زخمی اور 73 سے زائد کو گرفتار کیا گیا۔غزہ کے حکام اور بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کے مطابق غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 32,414 شہید اور 74,787 افراد زخمی ہوئے، اس کے علاوہ پٹی کی تقریباً 85 فیصد آبادی بے گھر ہوگئی۔