(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )اسرائیل نے مروان عیسیٰ کو "حماس میں نمبر تین” کے طور پر بیان کیا اور دعویٰ کیا کہ وہ 7 اکتوبر کے حملے کے منصوبہ سازوں میں شامل تھے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج کے ترجمان نے گذشتہ روز اپنے ایک جاری بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ صیہونی فوج نے غزہ میں دو ہفتے قبل کیے گئے ایک حملے میں حماس کے رہنما مروان عیسیٰ کو ہلاک کر دیاہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ مروان عیسیٰ کو نشانہ بنے کے دوران حملے میں حماس کے ایک اور رہنما غازی ابو طماعہ کو بھی ہلاک کردیا گیا جو حماس کے سینٹرل کیمپس بریگیڈ کے کمانڈر تھے۔
دوسری جانب صیہونی فوج کے بیان پر ردعمل دتے ہوئے مزاحمتی تحریک حماس سیاسی شعبے کے سینئر رہنما عزت الرشق نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مروان عیسیٰ کے قتل کا اعلان نیتن یاہو کے بحرانوں کو چھپانے کی کوشش ہے تحریک اسرائیل کے بیانیے پر اعتماد نہیں کرتی۔